تانبے کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 25 جون 2016 15:04

لندن ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) عالمی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 5 ہزار 438 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سیشن میں تانبے کی قیمتوں میں 1.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شنگھائی میں دیگر دھاتوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔