کھجوروں کے باغات پر لال بھونڈی کا حملہ ، صحت مند درخت خشک ہونے لگے

ہفتہ 25 جون 2016 14:55

فیصل آباد۔25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء)پنجاب کے مختلف علاقوں میں کھجوروں کے باغات پر لال بھونڈی کا حملہ مشاہدے میں آیا ہے جس کے باعث صحت مند درخت خشک ہونے لگے ہیں لہٰذاکھجوروں کے کاشتکار ناموزوں موسمی حالات اور لال بھونڈی کے حملہ کے باعث کھجوروں کی پیداوار میں کمی روکنے کیلئے فوری طور پر کلوری پیری فاس کا سپرے کریں اور مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے رابطہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ کھجوروں کی پیداوار میں رواں سال کمی کا خدشہ ہے لہٰذا کھجوروں کے نئے لگنے والے باغات کے علاوہ پرانے باغات میں لال بھونڈی کے حملے سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں تاکہ باغبان بھاری مالی نقصان سے بچ سکیں۔