بارہمولہ دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی

ہفتہ 25 جون 2016 14:35

سرینگر ۔ 25جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی 20سکھ رجمنٹ کااہلکار دیپک ورما اپنے ساتھوں کے ہمراہ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریبی علاقے کمل کوٹ میں گشت پر تھا جس دوران اسکا پاؤں فوج کی طرف سے ہی بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ پر پڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے باعث فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔