بھارتی فورسز کے ہاتھوں مسجد کی بے حرمتی کیخلاف اسلام آباد میں ہڑتال ، مظاہرے

ہفتہ 25 جون 2016 14:35

سرینگر ۔ 25جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ایک مسجد کی بے حرمتی کے خلاف ہفتے کے روز اسلام آباد قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ واقعے کے خلاف علاقے میں زبردست مظاہرے بھی کیے گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد قصبے میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مسجد کی توڑ پھوڑ کے خلاف مظاہرے کیے۔دریں اثنا واقعے کے خلاف قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔