مقبوضہ کشمیر میں شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت

ہفتہ 25 جون 2016 14:35

سرینگر ۔ 25جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کپواڑہ میں شہید کے جانے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقوں دھوبی وان، کھرہامہ، درگمولہ اور وڈھر بالا میں سات کشمیری نوجوانوں کو فوجی آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا۔ وترکھنی درگمولہ میں ہونے والی تین شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے بھارت کے خلا ف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔شہید نوجوانوں کی سرینگر میں بھی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔