چین مراکو میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے 15ویں نمبر پر آ گیا

مراکو میں چینی سرمایہ کاری 40ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی

ہفتہ 25 جون 2016 14:15

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) مراکو میں چینی سرمایہ کاری 40ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، چینی سرمایہ کاری میں 2011ء سے اب تک 195 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، یہ سرمایہ کاری 2013ء اور 2014ء کے دو برسوں میں 2011ء کے مقابلے میں پانچ گنا ہو گئی ، چین کا نمبر مراکو میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں 32واں تھا لیکن صرف دو سال کے مختصر عرصے میں چین 15ویں نمبر پر آگیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات مراکو کے وزیر صنعت تجارت اور سرمایہ کاری نے مولے حافظ العالمی نے گذشتہ روز یہاں ایک مقامی اخبار کو انٹرویو میں بتائی ہے ۔مراکو کے وزیر صنعت نے کہا کہ چین مراکو میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنیوالا اہم ملک بن گیا ہے ، اب دونوں ملکوں کے درمیان اہم شراکت داری کے تعلقات میں بہت اضافہ ہو گیا ۔