کاشتکار سورج مکھی کی اچھی پیداوار لینے کے لئے ہائبرڈ ایف ایچ 331 اور درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کریں، محکمہ زراعت

ہفتہ 25 جون 2016 13:11

راولپنڈی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جون۔2016ء) سورج مکھی کی خزاں کی فصل کے لئے موزوں وقت شروع جولائی تا آخر جولائی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی کاشت اور طریقہ کاشت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سورج مکھی کی اچھی پیداوار لینے کے لئے ہائبرڈ ایف ایچ 331 اور بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کریں۔

کھیت میں پودوں کی مناسب تعداد 23 ہزار2 سو32 فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یہ تعداد حاصل کرنے کے لئے 2.5 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے۔ پودوں کی قطار سے قطار کا فاصلہ 75 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 22.5 سینٹی میٹر رکھنا ضروری ہے۔اس کی کاشت سنگل روکاٹن ڈرل سے بھی کی جا سکتی ہے اور کھیلیوں پر چوکے بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ کھیلیوں پر چوکے کے طریقہ کاشت کی صورت میں 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر کھیلیاں بنائی جاتی ہیں۔ ان کھیلیوں پر 22.5 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر ہر چوکے کی جگہ پر 2 سے 3 بیج تقریباً 3 سے4 سینٹی میٹر گہرائی تک لگائیں۔

متعلقہ عنوان :