امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 25 جون 2016 12:49

نیویارک ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی ای فیوچر کے تحت کاٹن کی قیمتوں میں 0.79 سینٹ یا 1.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 65.42 فی پاؤنڈ میں طے پائے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتیں 64.46 اور 66.15 سینٹ فی پاؤنڈ کے درمیان رہیں۔ امریکی حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے پر ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد گانٹھوں کا کاروبار ہوا۔