ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 25 جون 2016 12:49

کوالالمپور ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین کاروباری سیشن میں پام آئل کی مارکیٹ پر مندی چھائی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے معاہدے 0.2 فیصد کی کمی کے بعد 2379 رنگٹ یا 528 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 65 ہزار 216 لاٹس کا کاروبار ہوا۔