داؤد ابراہیم کا چھوٹا بھائی کراچی میں کینسر کے باعث انتقال کرگیا ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ہفتہ 25 جون 2016 12:15

داؤد ابراہیم کا چھوٹا بھائی کراچی میں کینسر کے باعث انتقال کرگیا ،بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا چھوٹا بھائی کراچی میں کینسر کے باعث انتقال کرگیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا چھوٹا بھائی ہمایوں کاسکر کراچی میں کینسر کے باعث انتقال کرگیا ہے ۔

(جاری ہے)

40سالہ ہمایوں کاسکر گزشتہ سات سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔

ہمایوں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اسلام آباد میں رہتا تھا تاہم وہ کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ہمایوں کے خلاف اپنے بھائی کے برعکس کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔وہ دبئی میں ایک گارمنٹ کی دکان چلارہا تھا۔بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق ہمایوں کو جمعہ کی صبح پانچ بجے دفن کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :