لاہور،شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 25 جون 2016 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) شاہدرہ کے علاقے میں شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پنڈداد روڈ کشمیر بلاک کی جمیلہ کا اپنے خاوند عزیز اللہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر غصے میں آکر شوہر نے اپنی بیوی کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر23 سال تھی اور وہ ایک بچے کی ماں تھی جب کہ مقتولہ کے والدین مانسہرہ کے رہائشی ہیں جنہیں واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ورثا کی آمد کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :