کراچی، ٹائر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

ہفتہ 25 جون 2016 12:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) گلبائی کے علاقے میں واقع ٹائر وں کے گودام میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ شہری حکومت، کے پی ٹی اور نیوی کے فائر ٹینڈرز بدستور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ اسٹیشن فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ پر اسی فی صد سے زائد قابو پایا جا چکا ہے۔شیر شاہ کے علاقے گلبائی میں واقع ٹائروں کے گودام میں جمعہ کے روز آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، جبکہ آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ہی فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیئے، جبکہ آتشزدگی کے فورا بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء وسیم اختر نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امد ادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ ضروری ہدایات بھی دیں۔ اسٹیشن فائر آفیسر جاوید حسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے اور کولنگ میں ابھی مزید وقت لگے گا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے آس پاس کی فیکٹریوں میں ملازمین کو چھٹی دے دی گئی جبکہ مالکان نے فیکٹریاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :