کراچی،جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ،سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائی میں10 ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 جون 2016 12:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے نیوسبزی منڈی اور منگھوپیر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے نیوسبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا کارندہ شبیر بلوچ ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق ملزم شبیر بلوچ ڈکیتی،اغوا برائے تاوان اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ پولیس نے نیوسبزی منڈی اور منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کرلئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ابوالحسن اصفہانی اسکاوٴٹ کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :