ریاض: غیر مسلم افرا دکی طرف سے مسلمان روزہ داروں کے لیئے افطار ی کا انتظام

ہفتہ 25 جون 2016 12:05

ریاض: غیر مسلم افرا دکی طرف سے مسلمان روزہ داروں کے لیئے افطار ی کا انتظام

ریاض:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2016ء): رمضان المبارک میں مسلمان روزہ داروں کو افطاری کروانے کی روایات تو صدیوں سے چلی آرہی ہیں۔ لیکن گزشتہ دنوں ریاض شہر کی ایک مسجد میں غیر مسلم افراد کی طرف سے افطاری تقسیم کی گئی۔ مملکت میں موجود کمپنیوں میں کام کرنے والے چند افراد نے مل کر شہزادہ نوف بن فیصل مسجد میں مسلمان روزہ داروں کے لیئے افطاری کا انتظام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناصرف افطاری تقسیم کی بلکہ تمام روزہ داروں کے ساتھ مل کر افطار ی بھی کی۔امام مسجد نے مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلمان روزہ داروں کے ساتھ افطاری کر کے دکھایا ہے کہ وہ تمام بھائی بھائی ہیں۔ ا س موقع پر امام مسجد نے ان غیر مسلم افراد کے جذ بے کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔ اس موقع پر غیر مسلم افراد نے اسلامی تعلیمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔