کعبے پر پہلی نظر پڑھتے ہی بس زاروقطار رونا آیا۔ امجد صابری کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جون 2016 11:54

کعبے پر پہلی نظر پڑھتے ہی بس زاروقطار رونا آیا۔ امجد صابری کی گفتگو

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جون 2016ء) : پاکستان کے معروف قوال امجد صابری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مرتبہ اپنے عمرے کے سفر کا احوال بتایا ۔ ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر متعدد بار شئیر بھی کیا جا چکا ہے۔ امجد صابری کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ میں نے 1997ء میں عمرہ کیا ،جب میں خانہ کعبہ پہنچا تو میرے ہاتھ پاؤں اور رؤواں رؤواں کانپ رہا تھا، ایسی کپکپی طاری ہو گئی تھی کہ میں اللہ کے حضور پیش ہونے جا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

امجد صابری نے مزید بتایا کہ جب میں نے کعبہ پر پہلی نظر ڈالی تو میرے منہ سے کوئی لفظ تک نہ نکلا اور بس میں روتا ہی چلا گیا۔خیال رہے کہ امجد صابری سفاک لوگوں کی دہشتگردانہ کارروائی میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی متعدد ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں ، جبکہ سوشل میڈیا صارفین اپنے مختلف انداز میں انہیں خراج تحسین بھی پیش کر رہے ہیں۔ عمرے کا احوال بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :