ریاض پولیس نے والدین کو قتل کرنے والے بد بخت جڑواں بھائی گرفتار کر لیئے

ہفتہ 25 جون 2016 11:44

ریاض پولیس نے  والدین کو قتل کرنے والے بد بخت جڑواں بھائی گرفتار کر ..

ریاض:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2016ء): ریاض پولیس نے حمارہ ضلع سے دو جڑواں بھائیوں کو اپنی والدہ اور والد کو قتل کرنے جبکہ اپنے سگے بھائی کو شدید زخمی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریاض کے حمارہ ضلع میں دو جڑواں بھائیوں نے اپنی والدہ اور والد کو قتل کر دیا جبکہ اپنے بھائی کو چھریوں اور چاقووں کے وار کرکے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

پولیس نے جائے حادثہ سے حاصل معلومات کے بعد جڑواں بھائیوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔ اور گزشتہ روز پولیس نے مقامی اخباری نمائندگان کو بتایا کہ انہوں نے سگے والدین کے قاتل دونوں جڑواں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ پولیس نے ابھی تک ان جڑواں بھائیوں کی طرف سے اپنے والدین کو قتل کرنے اور بھائی کو شدید زخمی کرنے کے محرکات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن امکان ہے کہ والدین کو مالی معاملات کی وجہ سے قتل کیا گیا. اس سے پہلے ملزمان نے اپنے والدین کو قتل کرنے کے بعد اپنے سگے بھائی کا پیچھا کیا جو ان سے چھپ کر چھت پر پہنچ گیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن ملزمان نے اسے ڈھونڈ کر قتل کرنے کی کوشش کی ۔ چھریوں اور چاقوؤں کے متعدد وار کرنے کے بعد دونوں بھائی وہاں سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے بھائی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا۔ زخمی بھائی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی اہے. پولیس نے مالی معاملات کے ساتھ ساتھ دونوں کی دہشت گردوں کے ساتھ ممکنہ تعلق پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے، عین ممکن ہے کہ یہ دونوں کسی دہشت گرد تنظیم سے متاثر ہوں