برنی سینڈرز نے عام انتخابات میں ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 09:58

برنی سینڈرز نے عام انتخابات میں  ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواربرنی سینڈرز نے عام انتخابات میں وہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔سینڈر نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر کے طور پر وائٹ ہاوس تک نہ پہنچنے دینا ا±ن کے اہداف کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت معاملہ یہ ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی غرض سے میں جو کچھ کرسکتا ہوں، کروں گا۔

ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا، میرے خیال میں، تباہی کا باعث ہوگا۔

(جاری ہے)

سینڈرز ابھی تک اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ ملک بھر میں ریلیاں نکال رہے ہیں، حالانکہ جون کے اوائل میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے کے لیے کلنٹن کو ڈیلیگیٹس کا درکار عدد حاصل ہو گیا تھا۔ ا±نھوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ ڈیموکریٹک کنوینشن میں شریک نہ ہوں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ا±ن کی موجودگی کا مقصد امریکی عوام کو سیاسی عمل میں ملوث کرنا ہے، سینڈرز نے کہا کہ جو کچھ میں کرسکتا ہوں میں وہ کیوں نہ کروں، اس لیے میدان میں کھڑا ہوں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقابلے کا یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

متعلقہ عنوان :