چیف جسٹس آف پاکستان کی کراچی میں سندھ کے اعلی افسران سے ملاقاتیں
اویس علی شاہ کی بازیابی کے اقدامات پر عدم اطمینان کا ظہار
میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 09:30
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹرجسٹس انورظہیرجمالی نے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران سے ملاقاتیں کیں ، ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے اویس علی شاہ کی بازیابی کے اقدامات سے عدم اطمینان کا ظہار کیا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا اگر پولیس بروقت کارروائی کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی طلبی پر ان کے چیمبر میں سب سے پہلے چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ سندھ نے ملاقات کی۔ دونوں افسران نے چیف جسٹس کو اویس شاہ کے اغوا کے بعد کی صورتحال اور بازیابی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔(جاری ہے)
اس کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر اور اویس شاہ اغوا کیس بازیابی کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے ارکان ڈی آئی جی ساﺅتھ منیر شیخ ، ڈی آئی جی سلطان خواجہ ، ایس ایس پی فاروق اعوان نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔
آئی جی سندھ نے اویس شاہ کے اغوا کے بعد کی صورتحال پر چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔ اویس شاہ کی بازیابی کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے چیف جسٹس کو بازیابی کے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ بعد میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی ، ڈی جی رینجرز نے چیف جسٹس کو اویس شاہ کی بازیابی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا اویس شاہ کی بازیابی کے اقدامات سے عدم اطمینان کا اظہار کیا اورچیف جسٹس نے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بروقت کارروائی کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.