پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا‘ تنظیم کے رکن 8ممالک دنیا کی کل آبادی کے 45 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 09:23

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا‘ تنظیم کے رکن 8ممالک ..

تاشقند(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حوالے سے ذمہ داریوں کی یادداشت پر دستخط کردیئے، جس کے بعد پاکستان تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔ذمہ داریوں کی یادداشت پر دستخط تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران ہوئے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے 6 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مشترکہ طور پر یادداشت پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک تھا، جو تنظیم کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا رہا اور 2010 میں مکمل رکنیت کے لیے درخواست دی۔تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے جولائی 2015 میں اوفا اجلاس میں پاکستان کی درخواست کی اصولی طور پر منظوری دی تھی اور پاکستان کی تنظیم میں باقاعدہ شمولیت کے لیے طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔پاکستان کی شمولیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جو دنیا کی کل آبادی کے 45 فیصد حصے کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کی شمولیت سے تنظیم کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :