ہنگرین نسل کے ایک کتے کو الگ شناخت مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 جون 2016 10:01

ہنگرین نسل کے ایک کتے کو الگ شناخت مل گئی

گلہ بانی کے کام میں معاون ہنگرین کتے کو الگ نسل کے طور پر شناخت مل گئی ہے۔جلد ہی اس کتے کو ویسٹ منسٹر کینل کلب اور دوسرے امریکی ڈاگ شوز میں متعارف کرایا جائے گا۔
امریکن کینل کلب نے اعلان کیا ہے کہ پومی(PUMI) وہ 190 ویں نسل ہے ،جسے ملک کی سب سے قدیم رجسٹری میں شامل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ پومی اب فروری میں ویسٹ منسٹر میں ہونے والے بہترین نسل کے مقابلوں میں بھی حصہ لے سکے گا۔
ہنگری میں اس نسل کے کتے کئی سو سالوں سے مویشیوں، بھیڑوں اور سوروں کے گلوں کے چرانے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
امریکن کینل کلب میں کتوں کی الگ نسل کی شناخت کے لیے ضروری ہے کہ اس نسل کے ملک بھر میں 300 کتے ہوں، جو چند دوسرا معیارات پر بھی پورے اترتے ہوں۔