آسٹریلوی خاتون سوئی تو اکیلی تھی مگر جاگی 17 فٹ لمبے اژدہے کے ساتھ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 جون 2016 09:11

آسٹریلوی خاتون سوئی تو اکیلی تھی مگر جاگی 17 فٹ لمبے اژدہے کے ساتھ

ایک آسٹر یلوی خاتون جورات کو تو اکیلی سوئی تھی مگر جب صبح جاگی تو اس کےکمرے میں 17 فٹ لمبا اژدہا موجود تھا۔اس خاتون کو یقین ہے کہ یہ اژدہا گزشتہ دس سال سے اس کے گھر میں چھپا ہوا تھا۔
مشن بیچ، کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والی ٹرینا ہیبرڈ نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس کے کمرےمیں 17فٹ لمبا اژدہا دکھایا گیاہے۔ یہ ویڈیو اس نے جاگنے کے بعد بنائی تھی۔

اژدہا جس کا نام اس نے مونٹی رکھا تھا، وہ اتنا لمبا تھا کہ اس کے لیونگ روم سے بیڈ روم تک پہنچ رہا تھا۔
ٹرینا کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس کے ایک دوست نے خبردار کیا تھا کہ اس کے گھر کے اند ر سانپ ہے۔ٹرینا کے مطابق اس کو یقین تھا کہ مونٹی اس کے گھر کی چھت پر گزشتہ دس سالوں رہ ر ہا ہے۔
ٹرینا نے بی بی سی کو بتایا کہ میرا خیال ہے کہ وہ شاید کچھ کھانے کے لیے آیا ہوگا یا وہ بوڑھا ہو گیا ہے، اس کےبارے میں مجھے کوئی اندازہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)


ٹرینا کا کہنا ہے کہ جب سانپ پکڑنے والا ڈیو گڈون اس کے گھر پہنچا تو مونٹی ایک لیمپ سے ٹکڑا کر اسے روشن کر چکا تھا۔گڈون نے بڑی مشکل سے اس اژدہے کو پکڑا۔ ٹرینا نے بھی اژدہے کو پکڑنے میں گڈون کی مدد کی۔
گڈون کا کہنا ہے کہ اس نے مونٹی کو کاسوارے ریجنل کوسٹ کونسل کے نکاسی کے تالاب میں چھوڑ دیا ہے۔ ٹرینا کا کہنا ہے کہ مونٹی سانپوں کی جنت میں چلا گیا ہے، جہاں وہ اور بھی موٹا ہو جائے گا۔