کراچی میں جب تک پولیس کو سیاسی اثر سے پاک نہیں کیا جائے گا دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہو گا،عمران خان کی پریس کانفرنس
جمعہ 24 جون 2016 23:18
اسلام آباد ۔ 24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جب تک پولیس کو سیاسی اثر سے پاک نہیں کیا جائے گا دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہو گا،۔ امجد صابری کے قاتلوں کو فوری پکڑا جائے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، یاسمین راشد اور عندلیب عباس کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ میں مدرسہ ریفارمز پر وضاحت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت کو اس معاملہ پر پیریس کانفرنس کرنے کی تجویز دی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ صوبے میں 8 لاکھ بچے انگلش میڈیم جبکہ 22 لاکھ بچے مدرسوں میں زیر تعلیم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیا ہم ایسے بچوں کو معاشرے کا حصہ نہ بنائیں۔(جاری ہے)
مدرسوں کی ریفارمز نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔پرویز مشرف کے دور حکومت میں سو ملین ڈالر مدرسہ ریفارمز کے لئے مختص کئے جس میں سے صرف چار ملین ڈالر خرچ کئے گئے ہم نے پولیو کے خلاف مہم بھی مدرسوں سے شروع کی مدرسوں میں ریفامرخوش آئندہ ہیں۔
ٹی اوآرز کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹرم آف ریفرنس کی تیاری سے متعلق اپوزیشن اکھٹی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کو منظم کررہئے ہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی ہوتے ہیں۔ کراچی کی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ جب تک پولیس کو سیاسی اثر سے پاک نہیں کیا جائے گا دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ پولیس نظام ٹھیک نہیں ہوگا دہشت گردی کی نئی آنے والی لہر کو رکنا مشکل ہوجائے گا۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں پولیس نظام کو ٹھیک کردیا ہے جسکی کورکمانڈر بھی تعریف کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا نواز شریف کا لندن میں اسپتال میں پھولوں کا گلدستہ بھجوایا تھا۔ اگر نواز شریف پاکستان میں زیر علاج ہوتے تو عیادت کے لیے ضرور جاتا لیکن اب تو وہ ٹھیک ہو گئے ہیں۔ امجد صابری کی شہادت پر شدید دکھ ہے۔ لوگوں کو شدید رنج ہے، قاتلوں کو فوری پکڑا جائے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.