Live Updates

عمران خان کا بلاول بھٹو کے ساتھ کنٹینر پر کھڑا ہونیکا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے‘سپیکر رایاز صادق

حکومت قر ضہ معاف کر وانیوالوں سمیت سب کا مگر اپوزیشن صرف وزیر اعظم اور انکے خاندان کا احتساب چاہتی ہے‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف ابھی ٹی او آرز سے ابھی الگ نہیں ہوئیں امید ہے حکومت کے کیساتھ ملکر اپوزیشن ٹی اور آرز کا مسئلہ حل کر لیں گی ‘تحر یک انصاف کے دھر نہ کا وہی حال ہوگا ماضی میں ہو چکا ہے ‘تحر یک انصاف دوغلی سیاست کر رہی ہے علیم خان سٹے لیں تو ٹھیک میں سٹے لوں تو تحر یک انصاف تنقید کرتی ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 جون 2016 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کا بلاول بھٹو کے ساتھ کنٹینر پر کھڑا ہونیکا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے ‘حکومت قر ضہ معاف کر وانیوالوں سمیت سب کا مگر اپوزیشن صرف وزیر اعظم اور انکے خاندان کا احتساب چاہتی ہے ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف ابھی ٹی او آرز سے ابھی الگ نہیں ہوئیں امید ہے حکومت کے کیساتھ ملکر اپوزیشن ٹی اور آرز کا مسئلہ حل کر لیں گی ‘تحر یک انصاف کے دھر نہ کا وہی حال ہوگا ماضی میں ہو چکا ہے ‘تحر یک انصاف دوغلی سیاست کر رہی ہے علیم خان سٹے لیں تو ٹھیک میں سٹے لوں تو تحر یک انصاف تنقید کرتی ہے۔

جمعہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن جس نیت کیساتھ ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر نا چاہتی ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں میں سمجھتاہوں کہ ٹی اوآرز کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے حکومت اور اپوزیشن کو چاہیے بات چیت کساتھ مسئلہ حل کر یں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا ک عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن کی سیاست کی ہے پہلے وہ پیپلزپارٹی کے بارے میں جوکہتے رہے ہیں وہ پوری قوم کے سامنے اب وہ بلاول بھٹو کیساتھ ایک کنٹینر پر کھڑا ہونے کی بات کر رہے ہیں جو ایک اور یوٹرن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہو ں گے’ن لیگ والے نہ پہلے کبھی ڈرے نہ اب ڈریں گے اور قوم دھر نوں کی سیاست کر نیوالوں کو مستر دکر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جلد پاکستان آ رہے ہیں اور ٹی او آر بنانے والی کمیٹی اب تک قائم ہے ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ٹی او آر کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات