وفاقی دارا لحکومت میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون، 100 سے زائدگرفتار

داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے ،ایس ایس پی آپریشنز

جمعہ 24 جون 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے وفاقی دارا لحکومت میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا حکم دے دیا،پولیس نے 100 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہاکہ سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر کی تمام مارکیٹوں ، اہم شاہراہوں اور چوکوں پراضافی نفری تعینات کی جائے پیشہ ور بھکاری نہ صرف جرائم کی وجہ بن سکتے ہیں یہ سیکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں،ساجد کیانی نے کہاکہ تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو موثر بناتے ہوئے بڑھایا جائے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔

مشکوک اور مشتبہ افراد کی نگرانی سخت کی جائے ، ایس ایس پی نے کہاکہ تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو بھی سخت کیا جائے،پولیس افسر اور جوان ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

متعلقہ عنوان :