Live Updates

زرداری اور عمران خان کرپشن کے خلاف اکٹھے کھڑے ہوں گے ، قوم ویسے ہی ان پرہنسے گی ، اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ سڑکوں پر آنے سے ملکی ترقی متاثر نہیں ہوتی، اگر ایسی بات ہے تو پھر کراچی اور پشاور میں دھرنے دیں

وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 24 جون 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ زرداری اور عمران خان کرپشن کے خلاف اکٹھے کھڑے ہوں گے تو قوم ویسے ہی ان پرہنسیں گے ، اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ سڑکوں پر آنے سے ملکی ترقی متاثر نہیں ہوتی اگر ایسی بات ہے تو پھروہ کراچی اور پشاور میں دھرنے دیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ زرداری اور عمران خان کرپشن کے خلاف اکٹھے کھڑے ہوں گے تو قوم ویسے ہی ان پر ہنسیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ سڑکوں پر آنے سے ملکی ترقی پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو میرا مشورہ ہے کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی پنجاب میں نہیں بلکہ کراچی اور پشاور میں تحریک چلائیں تو ان کو سمجھ آجائے گی ۔تحریکیں چلانے سے ملک و قوم کا کتنا نقصان ہوتا ہے ۔ محمد زبیر نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کو برداشت کرنے اور ڈیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے لئے تیار بھی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات