پاکستان ہر قسم کی پراکسی وار کے خلاف ہے ،اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے،شکست خوردہ دہشت گرد اور ان کے ہمدرد مایوس ہو کر اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،دہشت گرد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں،دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستانی قوم دہشتگردی سے نمٹنے اورمکمل امن کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے ، ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے،پاکستان کو دہشتگردی اور شدت پسندی کی لعنت سے پاک کر دیں گے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 24 جون 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی پراکسی وار کے خلاف ہے ،اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے،شکست خوردہ دہشت گرد اور ان کے ہمدرد مایوس ہو کر اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،دہشت گرد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں،دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستانی قوم دہشتگردی سے نمٹنے اورمکمل امن کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے ، ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے،پاکستان کو دہشتگردی اور شدت پسندی کی لعنت سے پاک کر دیں گے۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے کہاکہ پاکستان کو دہشتگردی اور شدت پسندی کی لعنت سے پاک کر دیں گے ، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے ۔ا نھوں نے کہا کہ ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے ، آپریشن ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ،پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن دہشت گردی کو مورال میں کمی کے لئے استعمال کر رہے ہیں ، دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان ہر قسم کی پراکسی وار کے خلاف ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنگیں لڑنے کا طریقہ کار تیزی سے بدل رہا ہے ، بحیثیت قوم ثابت قدمی سے دہشت گردوں کے خاتمے کا قومی مقصد حاصل کرنا ہے ، شکست خوردہ دہشت گرد اور ان کے ہمدرد مایوس ہو کر اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

،پاکستانی قوم دہشتگردی سے نمٹنے اورمکمل امن کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے ۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے ان کا استقبال کیا ۔