دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے امجد صابری پاکستان کی پہچان تھے، دھرنوں کو عوام دشمنی کہنے والے مفاد پرست اور موقع پرست عناصر آمریت کی پیداوار ہیں،17 جون شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر تاریخی دھرنا ہو ا،جس کو رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی کا بیان

جمعہ 24 جون 2016 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ،دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے واے امجد صابری کا دن دیہاڑے قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سوئی ہوئی حکومت سندہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے،امجد صابری دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے، انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کو عوام دشمنی کہنے والے مفاد پرست عناصر آمریت کی پیداوار ہیں، ملک میں آج بدترین جمہوری آمریت کاراج ہے،جس میں بے گناہ انسانوں کو قتل کیا جارہا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے سے قوم کو آئین و قانون کا شعور ملا، عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون جلد رنگ لائے گا اور 20 کروڑ عوام کو ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کروائے گا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ،پرامن، نہتے اور بے گناہ لوگوں کا قتل مہذب معاشرے کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ 17 جون کو نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں انسانیت کا قتل کیا گیا، بے گناہوں کے قاتل، بدعنوان حکمران ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن ؂چکے ہیں، ظالم حکمرانوں کو شہداء کے خون کا حساب دینا پڑے گا۔

17 جون شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر دھرنا تاریخی ہو ا،جس کو رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری عید کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا قصاس ،اور ریاست کے تحفظ کا آئندہ کے لائحہ عمل دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ان کے والد کی دعا کے لئے آئے ہوئے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمرریاض عباسی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن نے سیاست اور حکومت میں چھپے درندوں کو بے نقاب کیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اجتماعی قتل میں ملوث حکمر ان انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دو سال ہوگئے مظلوموں کو انصاف نہیں ملا،ڈاکٹر طاہرالقادری کہ چکے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف نہ ملا تو ایک بار پھر اتنا بڑا تاریخی دھرنا ہوگا،جس سے قاتل حکمران بھاگنے پر مجبور ہوجائیں گے،قوم پچھلے دھرنوں کو بھول جائے گی ،