افغانی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقع سے بھارتی فوج کا اصل چہرہ سامنے آگیا،جس طرح کی درندگی افغانستان میں کی گئی ایسے ہی کئی واقعات کشمیر میں بھارتی فوج کرتی چلی آرہی ہے

تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ کا بیان

جمعہ 24 جون 2016 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ افغانی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعہ سے بھارتی فوج کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے جس طرح کی درندگی افغانستان میں کی گئی ایسے ہی کئی واقعات کشمیر میں بھارتی فوج کرتی چلی آرہی ہے۔اس معاملے پر تمام مسلم ممالک کو آواز بلند کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

افغانستان کی حکومت نے بھارتی فوجی افسر کو اس گھناؤنے جرم کی سزا دینے کی بجائے بھارت بھیج دیا جو افغانی طالبہ اور انکے والدین کے ساتھ زیادتی ہے ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغانستا ن بھارت کے نیچے لگا ہوا ہے اور کسی بھی موڑ پر اسکی مخالفت نہیں کرتا ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ بھارتی فوج جس طرح کشمیر میں ظلم کر رہی ہے اسی طرح افغانستان میں ظلم کیے جارہے ہیں لیکن افغانی حکومت نے بھارت کو ہر قسم کی آزادی دے رکھی ہے جس کا نقصان کسی دن افغانستان کو اٹھانا پڑے گا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے عالمی سطح پر آواز بلند کرنی چاہیے ۔عالمی برادری کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھایا جائے ۔