دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین امیر مولانا سمیع الحق (پرسوں)گوجرانوالہ میں ریلی اور احتجاجی جلسہ سے خطاب کریں گے

جمعہ 24 جون 2016 22:50

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیۃ علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق(پرسوں) اتوار کو گوجرانوالہ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام نکلنے والی ریلی اور احتجاجی جلسہ میں شرکت اور صدارتی خطاب کریں گے ۔یہ اجتماع شیرانوالہ باغ میں شام پانچ بجے منعقد ہوگا،شرکاء جلسہ کا افطار کا انتظام جلسہ گاہ میں ہوگا۔

جس میں قائد جمعیت مولانا سمیع الحق عام لوگوں کے ساتھ مشترکہ افطار پارٹی میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک مہینے میں یہ تیسرا بڑا جلسہ ہے ، افطار کے بعد یہ احتجاجی جلسہ پاکستان دفاع کونسل کی طرف سے جاری کردہ پاکستان کے جغرافیائی اورنظریاتی تشخص کے تحفظ پاکستان کے حدود میں ڈرون حملوں اور اوبامہ کے اعلانات کے خلاف تحریک کا حصہ ہے ، کونسل سے ملک کے اکثردینی اورسیاسی جماعتوں کے رہنما پروفیسر حافظ سعید، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سردار عتیق احمد خان،حافظ عبدالفغار روپڑی، شیخ رشید، عبداﷲ گل، میاں محمد اسلم، حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر اہم قائدین نے خطابات فرمائیں گے ۔