کلاسیکل فنکار اﷲ ڈنو خاصخیلی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو

جمعہ 24 جون 2016 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون ۔2016ء) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم وپالیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے سندھ کے کلاسیکل فنکار اﷲ ڈنو خاصخیلی کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم اﷲ ڈنو خاصخیلی سندھی کلاسیکل موسیقی کا بڑا نام تھا جس کے انتقال سے سندھی موسیقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے ۔