امجد صابری قتل کیس میں پیشرفت، جیو فینسنگ کے بعد چار افراد زیر حراست

امجد صابری قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقاتی ٹیم نے نیو کراچی میں چھاپہ مارا کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 24 جون 2016 22:36

امجد صابری قتل کیس میں پیشرفت، جیو فینسنگ کے بعد چار افراد زیر حراست

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین روز سے امجد صابری کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیو کراچی میں چھاپہ مارا کارروائی کے دوران چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا چاروں افراد کو جیو فینسنگ کے بعد حراست میں لے گیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی حکام کا کہنا ہے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات مثبت سمت میں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :