ببلو تمہارا صابن سلو ہے کیا،وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو مخاطب کرتے الفاظ

جمعہ 24 جون 2016 22:21

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء ) ببلو تمہارا صابن سلو ہے کیا ۔ یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

وہ 2015-16 کے اصل بجٹ پر نہیں آئے ۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ببلو تمہارا صابن سلو ہے کیا ؟ ‘‘ اس پر ایوان میں زبردست قہقہہ لگا ۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ نے اپوزیشن لیڈر کے خطاب کے جواب میں ایک شعر بھی پڑھا کہ ’’ ہر ایک بات پر کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے ۔۔۔ تمہی کہو یہ انداز گفتگو کیا ہے ۔۔۔ ‘‘

متعلقہ عنوان :