اورلینڈو میں ہم جن پرستوں کے کلب پر عمر متین نے حملہ اپنی ایڈز کی بیماری کا بدلہ لینے کیلئے کیا تھا: مبینہ عاشق کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جون 2016 22:20

اورلینڈو میں ہم جن پرستوں کے کلب پر عمر متین نے حملہ اپنی ایڈز کی بیماری ..

اورلینڈو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء) عمر متین کے مبینہ عاشق نے بتایا ہے کہ اورلینڈو میں ہم جن پرستوں کے کلب پر حملہ اس نے اپنی ایڈز کی بیماری کا بدلہ لینے کیلئے کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل امریکی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب پر ایک افغان نژاد امریکی شہری عمر متین نے حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

اب اس حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عمر متین کا ایک مبینہ ہم جنس پرست عاشق سامنے آیا ہے جس نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ میگوویل نامی اس شخص نے بتایا ہے کہ وہ اور عمر متین ایک ویب سائٹ کے ذریعے ملے تھے۔ جبکہ حال ہی میں عمر نے اسی ویب سائٹ کے ذریعے ایک اور شخص سے تعلقات استوار کیے تھے۔ تاہم وہ شخص ایڈز کا مریض تھا اور اس نے یہ بات عمر سے چھپائی۔ اس شخص کے باعث عمر بھی ایڈز کے مرض کا شکار ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد عمر بہت غصے میں تھا اور اس نے ہم جنس پرستوں کے کلب پر حملہ اپنی بیماری کا بدلہ لینے کیلئے ہی کیا تھا۔