تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور میں شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل
منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 30 ہزارسے زائد افراداعتکاف بیٹھیں گے
جمعہ 24 جون 2016 22:19
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے ترجمان راؤ محمد عارف رضوی کے مطابق اس سال بھی منہاج القرآن کے زیر اہتمام آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں اندرون ملک و بیرون ملک سے ہزاروں لوگ اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔شہر اعتکاف توبہ و آنسوؤں کی وہ بستی ہے جس میں لوگ اﷲ کو راضی کرتے ہیں اور اپنے قلوب و اذہان کی پاکیزگی کا سامان کرتے ہیں۔
شہر اعتکاف کے انتظامات اور تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اندرون ملک و بیرون ملک سے ہزاروں مرد و خواتین الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گے۔حرمین شریفین کے بعد دنیا ئے اسلام کے سب سے بڑے اعتکاف میں شرکت کیلئے ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جوبیسویں روزے کی شام تک جاری رہے گا۔(جاری ہے)
رجسٹریشن نہ کروانے والے افرادشہر اعتکاف میں اعتکاف نہیں بیٹھ سکیں گے۔
راؤ عارف رضوی نے بتایاکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے دو ہزار نوجوان سکیورٹی کی خدمات انجام دیں گے۔شہر اعتکا ف میں مختلف جگہوں پر کیمرے لگادئیے گئے ہیں جب کہ شہر اعتکاف کی طرف آنے والے راستوں پر کیمرے اور واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ گرمی سے بچاؤ کیلئے جامع منہاج کے صحن کے دونوں اطراف چار فٹ قطر کے 40 بڑے پنکھے لگائے جائینگے۔معتکفین کے وضو اور طہارت کیلئے بہترین انتظامات کیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کیلئے 25 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہو گی جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی 10 ایمبولینسز بھی 24 گھنٹے شہر اعتکاف کا حصہ ہوں گی۔ جامع المنہاج میں ہزاروں مرد جبکہ منہاج گرلز کالج میں خواتین اعتکاف کریں گی۔ڈاکٹر طاہر القادری روزانہ درس قرآن و تصوف دینگے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کیلئے شہر اعتکاف میں چار بڑی ایل ای ڈیز سکرین لگائی گئی ہیں۔تاکہ معتکفین کو خطابات دیکھنے اور سننے میں آسانی ہو۔ساؤنڈ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔منہاج آئی ٹی بیورو کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری کے خطابات ،شہر اعتکاف میں ہونے والی محافل پوری دنیا میں براہ راست دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ہزاروں معتفکین کیلئے سحری و افطاری وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ کھانوں کی پکوائی اور روٹیاں لگنے کا عمل ایک نظم کے تحت چلتا رہے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ سحری و افطاری کیلئے بنایا جانے والا تازہ کھانا بروقت معتکفین تک پہنچ سکے۔ٹھنڈے پانی کا وسیع انتظام پورے شہر اعتکاف میں کیا گیا ہے۔شہر اعتکاف میں جنوبی پنجاب سے بھی ہزاروں مردوخواتین کی شرکت متوقع ہے۔بہت سارے شہروں میں شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کئی شہروں میں یہ عمل ابھی جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.