وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مظفر آباد میں مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 24 جون 2016 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مظفر آباد میں مسافرکوچ کھائی میں گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :