کرپشن پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے والے نہیں، لگتا ہے فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، قوم لٹیرے حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیگی، عید کے بعد فیصلہ کن تحریک چلائیں گے کوئی اپوزیشن جماعت خاموش نہیں بیٹھے گی، بجٹ میں کسانوں کو پھر لالی پاپ دیا گیا
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید صحافیوں کے وفد سے گفتگو
جمعہ 24 جون 2016 22:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ کرپشن پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے والے نہیں، لگتا ہے فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، قوم لٹیرے حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیگی، عید کے بعد فیصلہ کن تحریک چلائیں گے کوئی اپوزیشن جماعت خاموش نہیں بیٹھے گی، تمام جماعتیں مشترکہ پلیٹ فارم سے قوم کا پیسہ واپس لانے کیلئے پر عزم ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں سے ابتدائی مشاورت کر چکے ہیں جلد اے پی سی بلا کر کرپشن کیخلاف تحریک کو حتمی شکل دیں گے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ کسانوں کو قرضے کا حکومتی اعلان صرف دعویٰ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم اس سے پہلے کئی پیکیجوں کا اعلان کر چکے ہیں، کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے انہیں ہمسایہ ملک کی طرح کریڈٹ کارڈ دیئے جائیں تا کہ ہنگامی صورت حال میں وہ اپنی ریلیف حاصل کر سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے اور اب بھی کسانوں سے حکومتی دعوے اور وعدے لولی پاپ کے سواکچھ نہیں کیونکہ حکومت کی تر جیح کسان اور عوام آدمی نہیں بلکہ میٹرو اورنج ٹر ین ہے جسکی وجہ سے عام آدمی کی مشکلا ت میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.