پشاور میں 5۔5 شدت کے زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و حراس

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جون 2016 22:09

پشاور میں 5۔5 شدت کے زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و حراس

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء) پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ شدید خوف و حراس کا شکار ہو گئے اور گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 بتائی گئی ہے کہ جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستاک سرحدی علاقہ اور گہرائی زیر زمین 130 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :