امریکا برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہے،دونوں ملک آئندہ بھی آپس میں جڑے رہیں گے،صدر اوباما

نیٹو کے رکن ملک کے طور پر برطانیہ کو امریکا کی خارجہ، سلامتی اور اقتصادی پالیسیوں میں مرکزی اہمیت حاصل رہے گی، استحکام، جمہوریت اور اقتصادی ترقی کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والی یورپی یونین بھی امریکا کے لیے بدستور بے پناہ اہمیت کی حامل ہے، امریکی صدر کا برطانوی ریفرنڈم میں عوام کے فیصلے پرردعمل

جمعہ 24 جون 2016 22:08

امریکا برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہے،دونوں ملک آئندہ بھی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے برطانوی ووٹرز کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے پر کہا ہے کہ امریکا برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہے،برطانیہ اور امریکا آئندہ بھی ایک دوسرے سے خصوصی طور پر جڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اوباما نے کہا کہ امریکا برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔

اوباما نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک کے طور پر برطانیہ کو امریکا کی خارجہ، سلامتی اور اقتصادی پالیسیوں میں مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔ اوباما کے مطابق استحکام، جمہوریت اور اقتصادی ترقی کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والی یورپی یونین بھی امریکا کے لیے بدستور بے پناہ اہمیت کی حامل ہے۔