کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کو بچانے کیلئے کینیڈین حکومت میدان میں آ گئی

کنیڈین ہائی کمیشن کی ڈاکٹر عاصم تک قونصلر رسائی کی درخواست منظور ‘آئندہ چند روز تک کینیڈین ہائی کمیشن کا وفد ملزم سے ملاقات کریگا

جمعہ 24 جون 2016 22:02

کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کو بچانے کیلئے کینیڈین حکومت میدان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) اربوں روپے کی کرپشن، دہشت گردوں کے علاج اور انکی مدد کے الزام میں گرفتارسابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو بچانے کے لئے کینیڈین حکومت میدان میں آ گئی ،وزارت داخلہ نے کنیڈین ہائی کمیشن کی ڈاکٹر عاصم تک قونصلر رسائی کی درخواست منظور کر لی ،آئندہ چند روز تک کینیڈین ہائی کمیشن کا وفد ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کرے گا،جمعہ کو ذرائع کے مطابق کنیڈین ہائی کمیشن نے اپنے شہری کی حیثیت سے وزارت خارجہ کے ذریعے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی مانگی تھی، وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر کینیڈین ہائی کمیشن کی ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی کی درخواست کی منظوری دی ہے، سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ کو قونصلر رسائی دینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے آئندہ چند روز تک کنیڈین ہائی کمیشن کا وفد ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کرے گا ،کینیڈین ہائی کمیشن ڈاکٹر عاصم کو قانونی معاونت فراہم کرنا چا ہتا ہے ،واضح رہے کہ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کا کرپشن ریفرنس زیر سماعت ہے جبکہ سابق وزیر کے خلاف دہشت گردوں کے علاج اور ان کی معاونت کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

(آچ)

متعلقہ عنوان :