پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،6افغامن باشندوں سمیت 2سو مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 24 جون 2016 22:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2سو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیئے گئے ہیں گرفتار ہونیوالوں میں چھ افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے پشاور کے علاقوں یکہ توت اور سربند میں سر چ آپریشن کیاگیا اس دوران لیـڈیز پولیس اور کتوں کی مدد سے گھر گھر تلاشی کے دوران 6افغان باشندوں سمیت 193 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔ گرفتار ہونیوالے افغان باشندے غیر قانونی طورپر پشاور میں مقیم تھے۔ گرفتار ہونیوالے افراد کے قبضے سے 4رائفلز، 3شارٹ مشین گنزاور ایک پستول برآمد ہوئی۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :