خیبرپختونخوااسمبلی نے 26ارب 3 کروڑ روپے کے مالی سال2015-16 کے ضمنی بجٹ کی متفقہ طور پرمنظوری دیدی

جمعہ 24 جون 2016 21:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) خیبرپختونخوااسمبلی نے 26ارب تین کروڑسے زائد مالیت کے ضمنی بجٹ مالی سال2015-16کی متفقہ طور پرمنظوری دیدی بجٹ کی منظوری سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ایوان کوبتایاکہ صوبے میں امن وامان کی بہتری کے لئے نیاپولیس ایکٹ آخری مراحل میں ہے اور محکمہ قانون سے منظوری کے بعد اسے صوبائی اسمبلی میں تفصیلی بحث کے بعد منظورکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پچاس سے زائد محکموں اور اداروں کی محکمہ وار 26ارب تین کروڑچالیس لاکھ 31ہزار380روپے کے بجٹ کو پیش کیاگیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظورکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :