خیبرپختونخوااسمبلی ، اراکین کی تنخواہیں ومراعات بلوچستان اسمبلی کے برابر کر نے کی قرارمتفقہ طورپرمنظور

جمعہ 24 جون 2016 21:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) خیبرپختونخوااسمبلی نے اراکین کی تنخواہیں ومراعات بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے برابرسے متعلق قرارمتفقہ طورپرمنظورکرلی۔

(جاری ہے)

قرار داد جے یوآئی کی مولاناعصمت اﷲ نے پیش کی قرار داد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اراکین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی تنخواہیں اورمراعات ملک کے غریب صوبے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے برابر لائی جائیں اسمبلی میں موجود تمام اراکین نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے قراردادمنظورکی صرف تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ادریس خٹک نے قراردادکی مخالفت کی۔

متعلقہ عنوان :