بہن کی سحری اب روز میرے گھر سے آئے گی ، امجد صابر کی سعدیہ امام سے آخری گفتگو

آخری پروگرام میں شرکت کرنے سے معذرت کی مگر پروگرام کے دوران ہی آ گئے اور کہا کہ فسیح الدین سہروردی کی نعت سُن کر رہا نہیں گیا اور پروگرام میں واپس چلا آیا.

جمعہ 24 جون 2016 21:43

بہن کی سحری اب روز میرے گھر سے آئے گی ، امجد صابر کی سعدیہ امام سے آخری ..

ٹی وی ادکارہ سعدیہ امام امجد صابری کے ساتھ اپنی آخری گفتگو بتاتے ہوئے رو پڑیں ، نجی ٹی وی کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ امجد صابری سے آخری گفتگو میں وعدہ ہوا تھا کہ آج کے بعد ہر سحری اُن کے گھر سے آئے گی ۔ امجد صابری مجھے بہن کہ کر مخاطب کرتے تھے۔

(جاری ہے)

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ آخری پروگرام میں امجد صابری مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے مگر اچانک واپس آ گئے اور کہنے لگے کہ فسیح الدین سہروردی کا کلام سُن کا رہا نہیں گیا اور دوسری جگہ سے اُٹھ کر واپس پروگرام میں آ گئے۔

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ پروگرام کے بعد کافی دیر تک باتیں کرتے رہے اور وہ بہت تھکے ہوئے تھے کبھی لیٹ جاتے تھے اور کبھی بیٹھ جاتے تھے ، بہت عجیب گفتگو کر رہے تھے جیسے لگ رہا ہو کہ انہیں پہلے سے اللہ نے انہیں کوئی اشارہ دے دیا تھا مگر ابھی بھی یقین نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے بیچ نہیں رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ امجد بھائی نے اپنی آخری سحری ہمارے ساتھ کی ہے۔