پولیس نے اسمبلی کے باہر جعلی پولیس موبائل تحویل میں لے لی

جمعہ 24 جون 2016 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) کراچی سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے جعلی نمبر پلیٹ نمبر لگی گاڑی میں اغواء کے بعد بھی پولیس نے ہوش کے ناخن نہ لئے، سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اﷲ پیچہو کے گارڈز جعلی پولیس موبائل کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر پہنچ گئے،سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جعلی پولیس موبائل دیگر سرکاری گاڑیوں کے ساتھ موجود تھی جس پر پولیس کا ہوٹر بھی لگا ہوا تھا، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر سے جعلی پولیس موبائل ہٹا لی گئی، تاہم پولیس نے جعلی پولیس موبائل کو تحویل میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گاڑی سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اﷲ پیچہو کے گارڈز کے زیر استعمال تھی، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :