شہر سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے آرمی چیف کے عزم کو پوری قوم نے سراہا تھا

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کی مختلف پارٹی وفود سے بات چیت

جمعہ 24 جون 2016 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہم سب کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد بحال رکھنا چاہیے حالیہ جاری آپریشن نے شہر کے حالات پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوں گے کراچی شہر آپریشن کی ناکامی کا متحمل نہیں ہوسکتا اگر آپریشن مصلحت پسندی یا سیاسی مصلحت کی طرف گیا تو عوامی نیشنل پارٹی سب سے پہلے سڑکوں پر آئی گی ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ سمیت وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان ترین کے بیٹے کو فی الفور بازیاب کروایا جائے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں توکوئی وجہ نہیں کہ امجد صابری کے قاتل آہنی سلاخوں کے پیچھے ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ شہر سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے آرمی چیف کے عزم کو پوری قوم نے سراہا تھا جنرل راحیل شریف کے پختہ عزم کے بعد پوری قوم نے شہر کے امن کے حوالے سے کافی امیدیں وابستہ کرلی ہیں،حالیہ چند دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہریوں میں تشویش کی گہری لہر دوڑ گئی ہے سب دفاعی اداروں کی جانب سے اسی قسم کے عزم اور ااقدامات کے منتظر ہیں ،انہوں نے مذید کہا کہ مرحوم امجد صابری نے فن قوالی کو زندہ رکھا قوم اب تک امجد صابری کے ٹارگٹ کلنگ کے غم سے نہیں نکل سکی ہے قوم نا صرف ایک فنکار، بلکہ انتہائی ملنسار اور شفیق ہستی سے محروم ہوگئی ہے مرحو م نے اپنے قدیم تاریخی خاندان کی روایات کے تسلسل جاری رکھاماہ مبارک میں دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :