اندرون و بیرون ملک موجود شکست خوردہ دہشتگرد اور ہمدرد بے چینی کا شکار ہیں: آرمی چیف

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جون 2016 21:38

اندرون و بیرون ملک موجود شکست خوردہ دہشتگرد اور ہمدرد بے چینی کا شکار ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک موجود شکست خوردہ دہشتگرد اور ہمدرد بے چینی کا شکار ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے۔

(جاری ہے)

اندرون و بیرون ملک موجود شکست خوردہ دہشتگرد اور ہمدرد بے چینی کا شکار ہیں۔ شکست خوردہ دہشت گرد آسان اہداف کونشانہ بنا رہے ہیں۔ بحیثیت قوم ثابت قدمی سے دہشتگردوں کے خاتمے کا قومی مقصد حاصل کرنا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگیں لڑنے کا طریقہ کار تیزی سے بدل رہا ہے۔ دشمن دہشتگردی سے ہمارے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ دشمن کےعزائم ناکام بنانے کیلیے پوری طرح متحد، پرعزم اور تیار ہیں۔ آرمی چیف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کے خلاف پراکسی کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ جبکہ کسی بھی ملک کو اپنے خلاف پراکسی کے استعمال کی بھی اجازات نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :