حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالیٰ عنہانے بچپن سے جوانی تک کا زمانہ حضوراکرم ؐ کی صحبت میں بسر کیا،آپ کا اخلاق نہایت بلند تھا،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب

جمعہ 24 جون 2016 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالیٰ عنہانے بچپن سے جوانی تک کا زمانہ حضوراکرم ؐ کی صحبت میں بسر کیا،آپ کا اخلاق نہایت بلند تھا ،آپ نہایت عبادت گزاراوررحم دل خاتون تھیں ۔

(جاری ہے)

آپ اسلام کے بنیادی ستونوں میں سے ایک مضبوط ستون ہیں آپ علوم دینیہ کی ماہر اور مسائل میں فقاہت کے اس درجے پر فائز تھیں کہ بڑے بڑے صحابہ کرام آپ سے دینی مسائل معلوم کرتے ،احادیث کا بہت بڑا ذخیرہ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالیٰ عنہا سے ہم تک پہنچا ہے ۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالیٰ عنہا کی پاکیزگی اور طہارت کی گواہی اﷲتعالیٰ نے قرآن پاک میں دے کر آپ کی عظمت کوقیامت تک کیلئے امرکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام نے خواتین کے حقوق کا جس اعلیٰ درجہ پر تحفظ کیا ہے اس کی مثال دنیا کاکوئی مذہب اور نظام پیش نہیں کرسکتا عورتوں سے حسن سلوک کی عملی مثال حضور اکرم ؐ نے اپنی ازواج مطہرات اور اپنی بیٹیوں سے محبت کرکے اور اُن سے نرمی وشفقت سے پیش آکر ہم سب کیلئے قابل عمل نمونہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :