Live Updates

آدھی سے زیادہ عوام شوگر اور بلڈ پریشر کاشکارہے‘حلیم عادل شیخ ‘حکومتی رویوں سے ہر کوئی پریشان ہے ‘ملک میں خونی حکمرانوں کا بسیراہے‘حکومت کے پاس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات نہیں‘ آگ سے کھیل کر لوگوں کی جان بچانے والے بنیادی اور جدید سہولتوں سے محروم ہیں‘ہر طرف حکمرانوں کی خرا ب کارکردگی اور ناانصافیوں کا بول بالا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا بیان

جمعہ 24 جون 2016 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ حکومتی رویوں سے آدھی سے زیادہ عوام شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہوچکی ہے ، اس وقت پورے ملک پر خونی حکمرانوں کا بسیرا ہے ، ان لوگوں نے اس ملک کا یہ حال کردیاہے کہ حکومت کے پاس عوام کو شدیدبارشوں اور دیگر قدرتی آفات سے بچانے کا کوئی نظام نہیں ہے ۔

ہر طرف حکمرانوں کی خرا ب کارکردگی اور ناانصافیوں کا بول بالا ہے۔اس وقت کراچی شہر میں قدرتی آفات سے بچاؤ اور آگ بجھانے کے انتظامات اور عملے کو تربیت دینے کی بہت ضرورت ہے ، پوری کراچی میں آگ سے کھیل کر لوگوں کی جان بچانے والے بنیادی اور جدید سہولتوں سے محروم ہیں۔ عادل ہاؤس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ برے وقت میں متعلقہ محکمے بروقت ایکشن لینا ضروری نہیں سمجھتے دوسری طرف حکمران اس کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنا شروع کردیتے ہیں،اپنا سارا خسارہ عوام کی جیبو ں سے پورا کرنے والے اسی عوام کو بھلا کیا دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف واقعات میں تین مقامات پر آگ لگنے کے واقعے نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے ۔ شہرقائد میں طویل عرصہ سے آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہئے ۔حکومت سے مدد کی اپیل ایک مذاق بن کر رہ گئی ہئے ۔ حکومت نے اپنے ہر امتحان میں عوام کو ہی قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کررکھاہے ۔اس ملک میں موجود غریب عوام کی زندگیاں غارت ہوچکی ہیں ،کیونکہ ملک میں بڑی بڑی آفات بھی اس ظالم حکومت کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ اس وقت حکومت کے پاس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے کوئی انتظامات نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہ عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات