احمد رضا قصوری کی پارٹی کے نئے سنٹرل سیکرٹریٹ آمد، ڈاکٹر محمد امجد اور کارکنان کا پرتپاک استقبال، پرویز مشرف کی قیادت میں پارٹی کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

جمعہ 24 جون 2016 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنما احمد رضا خان قصوری کی پارٹی کے نئے سنٹرل سیکرٹریٹ میں آمد، پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور کارکنان کا پرتپاک استقبال،جنرل(ر)پرویز مشرف کی قیادت میں پارٹی کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار۔ اے پی ایم ایل سیکرٹریٹ سے جاری بیا ن کے مطابق جمعہ کو پارٹی کے نئے قائم شدہ مرکزی دفتر میں پارٹی کے سینئرراہنما احمد رضا خان قصوری نے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کی آمد پر پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور کے پی کے،پنجاب اور اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل سے آئے پارٹی راہنما?ں اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں راہنماؤں نے کارکنان کو پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کا پیغام گھرگھرپہنچانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس وقت ملک میں بڑا سیاسی خلا موجود ہے۔ ہمیں جنرل (ر)پرویز مشرف کی قیادت میں تدبر سے اس خلا کو پر کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ جنرل(ر)پرویز مشرف جیسا لیڈر ہمیں ملا ہے۔عوام ہمارے پارٹی لیڈر کو پسند کرتے اور ان پر اعتماد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :