افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستانی پوسٹوں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 24 جون 2016 21:26

افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستانی پوسٹوں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ ..

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) افغان صوبہ کنڑ سے دہشت گردوں کا پاکستانی پوسٹوں پر راکٹوں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ سے دہشت گردوں نے باجوڑایجنسی کے تحصیل ناوگئی کے مختلف سرحدی علاقوں میں قائم سکیورٹی فورسز کے پوسٹوں پر راکٹوں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔جبکہ جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد کی زخمی ہونیکی اطلاعا ت ہیں۔

متعلقہ عنوان :